نواب اسلم کی حکومت کو ریکوڈک معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر ختم کیا گیا جے یو آئی

ریکوڈک منصوبے پر جے یو آئی اپنا ایک موقف رکھتی ہے، ہم نے ہر وقت ریکوڈک مسئلے کو اسمبلی فلور پر ڈسکس کیا

ریکوڈک منصوبے پر جے یو آئی اپنا ایک موقف رکھتی ہے، ہم نے ہر وقت ریکوڈک مسئلے کو اسمبلی فلور پر ڈسکس کیا (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD:
جمعیت علما اسلام (ف) بلوچستان کے صدر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ نواب اسلم کی حکومت کو ریکوڈک معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر ختم کیا گیا، ریکوڈک منصوبے پر جمعیت علماء اسلام اپنا ایک موقف رکھتی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جمعیت نے بلوچستان کے لیے سب سے زیادہ آواز اٹھائی، آج بلوچستان حکومت 600 ارب خرچ کررہی ہے تو اس کا کریڈیٹ جے یو آئی کو جاتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر جمعیت علماء اسلام اپنا ایک موقف رکھتی ہے، جمعیت نے ہر وقت ریکوڈک مسئلے کو اسمبلی فلور پر ڈسکس کیا، نواب اسلم کی حکومت کو ریکوڈک معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر ختم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی، ان کیمرا سیشن اور کمیٹی کا ڈرامہ شروع کیا گیا، موجودہ حکومت کے آتے ہی ریکوڈک کا معاملہ شروع ہوگیا، جام کی حکومت اس لیے ختم نہیں کی کہ کوئی آئے اور بلوچستان کا سودا کردیں، جام کمال کی حکومت ہم نے ختم کی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے حقوق پر کسی قسم کا سودا نہیں کریں گے۔
Load Next Story