نوکوٹ آوارہ کتوں نے اسکول جانے والے5بچوں کو بھنبھوڑ ڈالا

طلبہ شدید زخمی،رورل ہیلتھ سینٹر میں ویکسین ناپید، بچے نجی اسپتال منتقل، خونخوار کتے کئی نمازیوں پر بھی حملہ کر چکے ہیں

طلبہ شدید زخمی،رورل ہیلتھ سینٹر میں ویکسین ناپید، بچے نجی اسپتال منتقل، خونخوار کتے کئی نمازیوں پر بھی حملہ کر چکے ہیں۔ فوٹو : فائل

ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث نوکوٹ اور نواح میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔


جس کے باعث شہریوں بالخصوص خواتین، ضعیف العمر افراد اور اسکول جانے والے بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بدھ کی صبح خونخوار کتوں نے اسکول جانے والے5 بچوں سنجے کمار، نبیلہ الیاس، بسمہ، زاہدہ اور کوثر پر حملہ کر دیا اور انہیں کاٹ کر شدید زخمی کر دیا، رورل ہیلتھ سینٹر میں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث زخمی بچوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ خونخوار کتے اس سے قبل نماز فجر کی ادائیگی کے لیے مساجد جانے والے کئی افراد کو بھی زخمی کر چکے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر میرپورخاص و د یگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ٹائون کمیٹی کے نا اہل افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story