تھر میں قحط سالی وبائی امراض پھوٹ پڑے سیکڑوں مویشی ہلاک

مالکان کو بھاری نقصان کا سامنا، بارشیں نہ ہونے کے باعث چارے کی بھی شدید قلت، تھری نقل مکانی کرنے لگے

مالکان کو بھاری نقصان کا سامنا، بارشیں نہ ہونے کے باعث چارے کی بھی شدید قلت، تھری نقل مکانی کرنے لگے۔ فوٹو : ایکسپریس / فائل

تھرپارکر میں مال مویشی میں وبائی امراض پھیل چکے ہیں۔


قحط سالی کے باعث مختلف وبائی امراض ماتا، کھانسی، سمیھاڑو کی بیماریوں سے بھیڑیں اور بکریوں کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ان علاقوں میں سیکڑوں کی تعداد میں مال مویشی مررہے ہیں، جس کے باعث مویشی مالکان کو بھاری نقصان کا سامنا ہے، قحط کے باعث مال مویشی کے لیے خوراک کی قلت پیدا ہو چکی ہے، رابطے پر ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوبت کھوسو نے بتایا کہ 325 دیہات میں مویشیوں میں ٹیکے لگوائے جاچکے ہیں، ہماری ٹیمیں تھر کے تمام علاقوں میں کام کررہی ہیں، بیمار مویشیوں کے علاج کے لیے ہماری ٹیموں سے رابطہ کیا جائے، انھوں نے کہا کہ بیماریاں خوراک کی قلت کے باعث بڑھ رہی ہے جس کے باعث تھری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
Load Next Story