کراچی کے لئےبجلی1 روپے7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا:فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
نیپر ا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔


مزید پڑھیں : کراچی کے لئے بجلی 4 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے کے الیکٹرک کے صارفین پر1 ارب 91 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
Load Next Story