دو گرام وزن رکھنے والا دنیا کا چھوٹا ترین ممالیہ

چمکادڑ کی یہ نسل ناپید ہونے کے قریب ہے اور صرف تھائی لینڈ اور میانمار کے غاروں میں پائی جاتی ہے

انگلی پر بیٹھی بمبل بی چمکادڑ

BAGHDAD:
جس ممالیہ کو دنیا کا چھوٹا ترین ممالیہ قرار دیا گیا ہے وہ ہے بَمبَل بی چمکادڑ یا kitti's hog-nosed bat۔

سائنسی زبان میں اس چمکادڑ کو craseonycteris thonglongyai کا نام دیا گیا ہے۔ چمکادڑ کی یہ نسل ناپید ہونے کے قریب ہے اور صرف تھائی لینڈ اور میانمار کے غاروں میں پائی جاتی ہے۔


اس کی جسامت صرف 1.2 انچ لمبی ہے اور وزن لگ بھگ 2 گرام تک ہوتا ہے۔ چمکادڑوں کے محققین جنہیں chiropterologist کہا جاتا ہے میں ایک مشہور نام سوئسوک ہے جنہیں مختلف مقامات پر جاکر ان چمکادڑوں کا معائنہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

سوئسوک نے بتایا کہ اگر کسی کو ان کے غار میں جانے کا اتفاق ہو تو وہ دیواروں پر بیٹھی چمکادڑوں کو بالکل بھی پہچان نہیں پائے گا۔ اسے لگے گا کہ دیواروں پر کالے دھبے ہیں۔ غاروں میں چمکادڑوں کو پہچاننا اُسی وقت ممکن ہوگا جب کوئی شخص قریب جاکر مشاہدہ کرے۔
Load Next Story