ووسٹرشائر انگلش سیزن میں سعید اجمل کی صلاحیتوں سے استفادے کیلیے پُرامید

پیسر ایلن رچرڈسن کی غیرمتوقع ریٹائرمنٹ کے بعد کائونٹی اس برس اسپنرز پر زیادہ انحصار کریگی۔

پیسر ایلن رچرڈسن کی غیرمتوقع ریٹائرمنٹ کے بعد کائونٹی اس برس اسپنرز پر زیادہ انحصار کریگی۔ فوٹو: فائل

انگلش کائونٹی ووسٹرشائر نئے ڈومیسٹک سیزن میں پاکستانی اسپنر سعید اجمل کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادے کیلیے پُرامید ہے، پیسر ایلن رچرڈسن کی غیرمتوقع ریٹائرمنٹ کے بعد کائونٹی اس برس اسپنرز پر زیادہ انحصار کریگی۔


سعید اجمل نے نومبر میں ووسٹرشائر سے معاہدہ کیا تھا، وہ کائونٹی کرکٹ میں آنے سے قبل ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے، ٹیم کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ لیدرڈیل کا کہنا ہے کہ سعید سیزن کے 4ماہ ہمیں دستیاب رہیں گے، وہ معین علی کے ہمراہ ہماری ٹیم کے اسپن بولنگ کے شعبے کو توانا بنائینگے، اگر پاکستان نے بنگلہ دیش میں شیڈول 6 اپریل کو ورلڈ ٹی20 فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا تو پھر سعید ہیمپشائر کیخلاف ووسٹرشائر کو کائونٹی چیمپئن شپ کے ابتدائی میچ میں میسر نہیں ہونگے۔
Load Next Story