سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولز سیل کرنے سے روک دیا

عدالت نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کر دیے، جواب طلب

عدالت نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کر دیے، جواب طلب

سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولز سیل کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی اسکولز کی بے داخلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی سکولز سیل کرنے سے روکتے ہوئے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کر دیے اور جواب طلب کرلیا۔


نجی اسکولز کے وکیل نے کہا کہ کینٹ بورڈز میں 8300 نجی اسکولز اور 37 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، اب اسکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے، بچے کہاں جائیں گے، سپریم کورٹ نے نجی اسکولز کو سنے بغیر فیصلہ دیا تھا۔

والدین کے وکیل نے کہا کہ اصل کیس تو رہائشی پلاٹ پر اسکول بنانے کا تھا، ایک سول کیس میں موقف سنے بفیر سخت حکم جاری کیا گیا۔

عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
Load Next Story