معروف گلوکار سونو نگم کا پورا گھرانہ کورونا میں مبتلا

ہمیں کورونا وباء سے محتاط رہنا ہے خوفزدہ نہیں ہونا، سونو نگم

ہمیں کورونا وباء سے محتاط رہنا ہے خوفزدہ نہیں ہونا، سونو نگم ۔ فوٹو : فائل

کراچی:
بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم کا پورا گھرانہ مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔

بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور صرف وہ ہی نہیں، ان کی اہلیہ، بیٹے اور بھابھی کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ویڈیو میں سونو نگم نے کہا کہ وہ دبئی میں ہیں اور انہیں ایک شو کے لیے بھونیشور جانا تھا لیکن اب وہ سفر نہیں کریں گے کیونکہ وہ قرنطینہ میں ہیں۔


سونو نے کہا ہمیں محتاط رہنا ہوگا، خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس بار یہ وباء تھوڑی تیزی سے پھیل رہی ہے، مجھے تھیٹر والوں کے لیے برا لگتا ہے، مجھے فلم بنانے والوں کے لیے بھی برا لگتا ہے کیونکہ پچھلے 2 سالوں میں ہمارے تمام کام متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے حالیہ کچھ دنوں میں بھارتی شوبز شخصیات کورونا کے ریڈار پر آئے ہیں جن میں پریم چوپڑا، دلناز ایرانی، جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا رنچل، مرونال ٹھاکر، نورا فتیحی اور معروف پروڈیوسر ایکتا کپور شامل ہیں انہوں نے مداحوں سے احتیاط برتنے اور وباء سے بچنے کے لئے ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial)

Load Next Story