آئی سی سی ایوارڈز میں ووٹنگ کے مرحلے کا آغاز پاکستان کے 2 کرکٹر دوڑ میں شامل
فینز اور شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر اپنے پسندیدہ کرکٹر کو ووٹ دے سکتے ہیں
لاہور:
آئی سی سی ایوارڈز میں ووٹنگ کے مرحلے کا آغاز کر دیاگیا ہے اور پہلے مرحلے میں شائقین کرکٹر آف دی ایئر کا انتخاب کریں گےجب کہ پاکستان کے دو کرکٹر دوڑ میں شامل ہیں۔
آئی سی سی کرکٹرآف دی ائیر ایوارڈ کے لیے ووٹنگ کا آغاز کردیاگیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر اپنے پسندیدہ کرکٹر کو سرگیری فیلڈ سوبرز ٹرافی کےلیے چنا جاسکتاہے۔
کرکٹر آف دی ائیر ایوارڈ کے لیے چار نامزدگیاں کی گئی ہیں، ان میں دو پاکستانی کرکٹرز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر محمد رضوان قابل ذکر ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ اورنیوزی لینڈ کے کین ویلیمسن بھی اس کیٹگری کا حصہ ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ پانے والے کرکٹر کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔