بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا

ویرات کوہلی دو درجے تنزلی کے بعد نوویں پوزیشن پر چلے گئے

ویرات کوہلی دو درجے تنزلی کے بعد نوویں پوزیشن پر چلے گئے - فوٹو:فائل

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آئی سی سی درجہ بندی کے مطابق کپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دو درجے تنزلی کے بعد نوویں پوزیشن پر چلے گئے۔


اسی طرح آسٹریلیا کے مارنوس لابوشنے دنیا کے نمبرون بلے باز، انگلینڈ کے جوروٹ کی دوسری اور کین ویلیمسن ٹاپ ٹین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

رینکنگ میں محمد رضوان سترویں، فواد عالم اٹھارہویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ عابد علی بیسویں نمبر، اظہر علی کی چوبیس ویں اور اسد شفیق بیالیس ویں پوزیشن ہے۔
Load Next Story