یورپی یونین نے ٹیٹو کیلئے کینسر کا باعث بننے والی سیاہی کے استعمال پر پابندی لگادی

کمیشن کی ترجمان نے کہا کہ یورپی شہریوں کی صحت عامہ کا تحفظ ہماری بنیادی تشویش ہے

انہوں نے کہا کہ جہاں فی الحال کوئی متبادل نہیں ہے وہاں ایک رعایتی مدت ہے—فائل فوٹو

یورپی یونین (ای یو) کی جانب سے ٹیٹو کی سیاہی اور ایسے کیمیکلز پر مشتمل میک اپ پر پابندی لگادی جس سے کینسر یا دیگر صحت کے خطرات کا خدشہ ہے۔

یورپی کمیشن نے کہا کہ 'پابندی میں سرطان پیدا کرنے والے میوٹیجینک اور ری پروٹوکسک مادوں، کاسمیٹکس میں ممنوع کیمیکلز، جلد کے سینیٹائزر، جلد اور آنکھوں میں جلن پیدا کرنے والے، خوشبودار امائنز اور کچھ روغن شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں: برطانوی شخص نے ٹیٹو سے پورے بدن کو سیاہ کرڈالا

کمیشن کی ترجمان سونیا گوسپوڈینوفا نے کہا کہ یورپی شہریوں کی صحت عامہ کا تحفظ ہماری بنیادی تشویش ہے اور ٹیٹو کی سیاہی میں موجود خطرناک کیمیکل بھی باعث تشویش ہے۔


یورپی یونین کے 7 ممالک پہلے ہی قومی سطح پر پابندی کا اطلاق کر چکے ہیں جس میں بیلجیئم، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، اسپین، سلووینیا اور سویڈن ہے۔

کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ زیادہ تر رنگوں اور رنگوں میں استعمال کے لیے محفوظ متبادل کیمیکل موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 55 سالہ دادی نے پورے جسم کو ٹیٹوزسے بھردیا

انہوں نے کہا کہ جہاں فی الحال کوئی متبادل نہیں ہے وہاں ایک رعایتی مدت ہے لہذا صنعت کے پاس متبادل حل تلاش کرنے کا وقت ہے۔

یورپی کیمیکل ایجنسی (ای سی اے) نے کہا کہ ٹیٹو کی سیاہی اور مستقل میک اپ میں کیمیائی مرکبات ہوتے ہیں جو خطرناک ہو سکتے ہیں، جس سے 'جلد کی الرجی اور صحت پر دیگر سنگین اثرات، جیسے جینیاتی تغیرات اور کینسر' ہو سکتے ہیں۔
Load Next Story