امریکا اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
شہر کے شمال میں واقع ایک پبلک ہاؤسنگ بلاک میں آگ مقامی وقت کے مطابق 06:00 بجے لگی
ISLAMABAD:
امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
فلاڈیلفیا فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔
شہر کے شمال میں واقع ایک پبلک ہاؤسنگ بلاک میں آگ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 06:00 بجے لگی۔
مزید پڑھیں: امریکا؛ کرسمس ٹری میں آگ لگنے سے باپ اور 2 بیٹے ہلاک
ڈپٹی فائر کمشنر کریگ مرفی نے بتایا کہ یہ ان بدترین نذر آتش کے واقعات میں سے ایک ہے جو انہوں نے کبھی نہیں دیکھی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 دیگر رہائشی عمارت لوگوں نے خالی کردیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آگ کے وقت تین منزلہ بلاک میں 26 افراد موجود تھے۔
یہ عمارت حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی فلاڈیلفیا ہاؤسنگ اتھارٹی کی ملکیت ہےاور اسے 1950 کی دہائی سے قانونی طور پر دو اپارٹمنٹس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ 2020 میں عمارت کے آخری معائنے میں 4 اسموک ڈیٹیکٹر کام کر رہے تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی آگ لگنے کے دوران نہیں بجا۔