عمران فاروق کیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کا لیمز کالج پر چھاپہ
اسکاٹ لینڈ یارڈکو یقین ہے مشتبہ قاتلوں نے لندن کے تعلیمی ادارے کواستعمال کیا
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کے بارے میں جاننے کیلیے لندن کے لیمزکالج میں چھاپہ مارا اور طلبا کے بارے میں تمام فائلیں ساتھ لے گئی۔
بدھ کونجی ٹی وی کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈکو یقین ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے مشتبہ قاتلوں نے لندن کے تعلیمی ادارے کوبرطانیہ میں داخلے کے لیے استعمال کیا، جس وقت ڈاکٹرعمران فاروق کو قتل کیاگیا، اس زمانے میں کالج میں تقریباً نصف طلبا کا تعلق پاکستان سے تھا، جن میں سے ایک بڑی تعداد کراچی کے طلباکی تھی، یہ کالج ایک پاکستانی تاجرسید محمد علی کا ہے۔ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں کالج کے ملوث ہونے کے بارے میں انھیں پہلی مرتبہ اس وقت معلوم ہوا جب 2012 کے شروع میں پولیس نے کالج پر چھاپہ مارا۔ تاجر محمدعلی کاکہنا ہے کہ انھیں یہ سن کر انتہائی صدمہ ہوا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی سازش میں استعمال کیے جانے والے لیمزکے طلبا ہیں، ہم نے تفتیش میں پولیس کی مددکی اورحکام کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، ہم کچھ نہیں چھپائیں گے۔