وارڈن تشدد کیس عدالت نے عمر اکمل کو 27 فروری کو طلب کرلیا
عدالت میں پولیس کی جانب سے چالان جمع کرایاگیا جس میں عمراکمل کوواقعے کاذمے دارقرار دیاگیا۔
لاہور کی مقامی عدالت نے وارڈن تشدد کیس میں کرکٹر عمر اکمل کے خلاف باقاعدہ کارروائی کاآغاز کردیا۔
عدالت نے عمراکمل کو 27فروری کوطلب کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد نورنے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں پولیس کی جانب سے چالان جمع کرایاگیا جس میں عمراکمل کوواقعے کاذمے دارقرار دیاگیا۔ چالان کے مطابق عمراکمل نے نہ صرف کارسرکار میں مداخلت کی بلکہ ٹریفک وارڈن کوتشددکانشانہ بھی بنایا۔ چالان جمع ہونے کے بعد عدالت نے باقاعدہ کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے عمراکمل کو 27فروری کوطلب کرلیا ہے تاکہ وہ اپنے خلاف الزامات کادفاع کرسکیں۔