ازبک لڑکیاں کیس ایف آئی اے کا چھاپہ آذر بائجان کی خاتون گرفتار

مذکورہ عورت وفاقی دارالحکومت میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے، ایف آئی اے حکام

مذکورہ عورت وفاقی دارالحکومت میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے، ایف آئی اے حکام. فوٹو: فائل

بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بغیر امیگریشن کلیئر کی جانے والی2 ازبک لڑکیوں کے کیس کی تفتیش میں مصروف ایف ائی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ ون میں چھاپہ مارکر آذر بائجان کی عورت کو گرفتار کرلیا۔


ذرائع کے مطابق ازبک لڑکیوںک ے کیس کے دوران تفتیش میں پیش رفت ہونے پر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نصر اللہ گوندل نے ایف ایٹ ون میں چھاپہ مارا اور آذربائجان سے تعلق رکھنے والی (ع) نامی غیر ملکی عورت کو گرفتار کرلیا۔ مذکورہ عورت کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ وفاقی دارالحکومت میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور بڑا نیٹ ورک چلاتی ہے۔ تفتیشی ٹیم میں شامل سینئر آفیسر نے ایکسپریس کو بتایاکہ مذکورہ عورت نے دونوں ازبک لڑکیوں جنھیں ایف آئی اے امیگریشن کی مبینہ ملی بھگت سے ایئرپورٹ سے بغیر امیگریشن کلیئرنس دلائی گئی کو اسلام آباد میں رسیو کیا اور بعدازاں انھیں روپوش کرادیا۔ انھوں نے بتایاکہ ملزمہ سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story