اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان

ثاقب بشیر صدر اور ذیشان سید بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

ثاقب بشیر صدر اور ذیشان سید بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

RAWALPINDI:
اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے ثاقب بشیر صدر ، نیو نیوز کے ذیشان سید بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ دو ممبران پر مشتمل الیکشن کمیٹی مطیع اللہ جان اور اعظم خان نے انتخابی نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا ۔ صدر ہائی کورٹ بار زاہد راجہ ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی ، وکیل عدنان حیدر رندھاوا ، عمر اعجاز گیلانی ، دانیال حسن نے انتخابی نتائج اعلان کی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔


پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ سنیئر نائب صدر روزنامہ دنیا سے رضوان قاضی ، نائب صدر انڈیپنڈنٹ اردو سے مونا خان ، 92 نیوز سے فنانس سیکرٹری کے لیے حسین احمد چوہدری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ہم نیوز سے فرح ماہ جبیں ،جوائنٹ سیکرٹری آن لائن نیوز ایجنسی سے بشارت راجہ،پریس سیکرٹری نیوز ون سے عمر برنی منتخب ہوئے۔

گورننگ باڈی ممبران میں آج نیوز سے آصف نوید،پاکستاں ابزرور سے زبیر قریشی ،ابتک نیوز سے برہان بخاری،چینل فائیو سے ضمیر حسین ضمیر ،دن نیوز سے کنول گوندل ،اے پی پی سے مدثر لانگ ،جہان پاکستان سے نجیب ملک بھی بلامقابلہ ممبر گورننگ باڈی منتخب ہوئے۔
Load Next Story