وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات
وزیراعظم اور مولانا طارق جمیل کے درمیان قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق معاملات پر بات چیت
وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی جس میں قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عالم دین مولانا طارق جمیل نے دیگر علما کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم اور طارق جمیل کے درمیان قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی۔
دریں اثنا اس دوران سیرت النبیﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر بھی گفتگو ہوئی۔