پی سی بی کا کھلاڑیوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کا فیصلہ

کھلاڑیوں کو فائزر ویکسین کے بوسٹر ڈوز لگائے جائیں گے، کرکٹ بورڈ

کھلاڑیوں کو فائزر ویکسین کے بوسٹر ڈوز لگائے جائیں گے، کرکٹ بورڈ - فوٹو:فائل

کوویڈ 19 کی غیر معمولی صورتِ حال کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو فائزر ویکسین کے بوسٹر ڈوز لگائے جائیں گے، کھلاڑیوں کے علاوہ اسپورٹ اسٹاف میں شامل ارکان کو بھی ویکسی نیشن بوسٹرز لگائے جائیں گے۔


کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے پر قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کل این ایچ پی سی میں ویکسی نیشن بوسٹر لگائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خواتین کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف کو فائزر ویکسین کے بوسٹرز لگ چکے ہیں۔
Load Next Story