پانی نہیں توفکرنہیںبھارتی ہئیراسٹائلسٹ نےخاتون کے سرپرتھوک دیا

پولیس نے جاوید حبیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

شدیدتنقید کے بعد جاوید حبیب نے خاتون سے معافی مانگ لی:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت کے مشہور ہیر اسٹائلسٹ جاوید حبیب نے بال کاٹنے کے دوران خاتون کے سر پر تھوک دیا ۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جاوید حبیب نے بال کاٹنے کے دوران خاتون کے سرپرتھوک دیا۔ پولیس نے جاوید حبیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

جاوید حبیب بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرمظفرنگرمیں تربیتی ورکشاپ کے دوران ایک خاتون کے بال کاٹ رہے تھے جب انہوں نے وہاں موجود خاتون کے بال کاٹنے کے دوران کہا کہ بال گندے ہیں شیمپو اچھی طرح نہیں کیا گیا اگرپانی کی کمی ہوتو یہ کہہ کرجاوید حبیب نے خاتون کے سرپرتھوک دیا۔




جاوید حبیب نے یہ بھی کہا کہ تھوک میں بہت جان ہے۔ جاوید حبیب کی اس حرکت پروہاں موجود دیگرخواتین نے توتالیاں بجائیں لیکن جن خاتون کے سرپرتھوکا گیا تھا وہ ناراض ہوگئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی ہیئر اسٹائلسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اترپردیش کے نیشنل کمیشن فارویمن نے پولیس سے جاوید حبیب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ شدید تنقید کے بعد جاوید حبیب نے ویڈیوپیغام کے ذریعے خاتون سے معافی مانگ لی۔
Load Next Story