ہیٹی میں 2 صحافیوں کوزندہ جلا دیا گیا

مسلح گروہ کے گھیرے سے ایک صحافی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگا

گزشتہ سال ہیٹی کے صدرکوان کی رہائش گاہ میں قتل کردیا گیا تھا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
ہیٹی میں مسلح گروہ نے 2 صحافیوں کوزندہ جلا ڈالا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ اوپرنس میں مسلح گروہ نے 2 صحافیوں کوزندہ جلا دیا جبکہ تیسرا صحافی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

ہیٹی کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایک صحافی مقامی ریڈیو سے وابستہ تھا اورعلاقے میں سیکورٹی کی تشویشناک صورتحال پررپورٹ بنانے گیا تھا۔ریڈیو مقتول صحافی کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے ریڈیو نے اپنی نشریات معطل کردیں۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صحافیوں کوجلائے جانے کی وجوہات کا فی الحال علم نہیں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

گزشتہ سال ہیٹی کے صدرکوان کی نجی رہائش گاہ میں قتل کردیا گیا تھا۔

 
Load Next Story