دوسری شادی نہ ہونے پر فائرنگ کرنے والا ملزم اپنی 3 بیٹیوں کا بھی قاتل نکلا
ملزم نے اپنی تینوں بیٹیوں کو نہر میں پھینک کر قتل کردیا، پولیس حکام
بگھیانہ خورد میں دوسری شادی نہ ہونے کی وجہ سے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور متعدد کو زخمی کرنے والے ملزم نے اپنی ہی تین بیٹیوں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے بگھیانہ خورد میں گزشتہ روز ایک شخص نے اپنے گھر کی چھت پر کھڑے ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، تاہم دوران حراست ملزم نے اپنی ہی 3 بیٹیوں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم اسلم پر قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی تھی، کہ ملزم کی بیوی جو اپنے میکے تھی اس سے ملنے آئی اور اپنی 3 بیٹیوں کے حوالے سے دریافت کیا، جس پر ملزم نے بتایا کہ اس نے تینوں بیٹیوں کو نہر میں پھینک کر قتل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر راجوال بی ایس لنک نہر کے پاس پہنچے تو وہاں بچیوں کے جوتے اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، ملزم کی جانب سے نہر میں پھینکی گئیں 9 سالہ تحریم فاطمہ، 8 سالہ ملائکہ بتول اور 6 سالہ مشال فاطمہ کی لاشوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جب کہ ملزم پر تینوں بچیوں کے قتل کا مقدم بھی درج کر لیا گیا ہے۔
نہر میں پھینکی جانے والی 9 سالہ تحریم فاطمہ، 8 سالہ ملائکہ بتول اور 6 سالہ مشال فاطمہ شامل ہے،