کراچی میں کل سے 15 جنوری تک سخت سردی پڑنے کا امکان
ابتدا میں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے شہر میں سردی کی نئی لہر چلنے کا امکان ہے جو 15 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم شہر سے شمال مشرق کی جانب منتقل ہوگیا، شہر میں کل سے سائبرین ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے سبب سردی کی شدت میں مذید اضافہ متوقع ہے، سردی کی نئی لہر 15 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے،
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ابتدا میں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں جس کی رفتار میں بعدازاں اضافہ متوقع ہے، 16 جنوری سے ملک میں ایک اور سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے تاہم مذکورہ سسٹم کے کراچی یا دیہی سندھ کے اضلاع پر اثرات کے حوالے سے فی الوقت پیش گوئی ممکن نہیں ہے۔