بھارت میں 15 موروں کی پُراسرار ہلاکت پر کھلبلی مچ گئی
موروں کی ہلاکت کو پُراسرار قرار دیا جارہا ہے
لاہور:
بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے فتح پور میں 15 موروں کی پُراسرار ہلاکت کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فتح پور کے علاقے شیکھاوتی میں آج جمعے کے روز محکمہ وائلڈ لائف حکام کو 15 مور مردار حالت میں ملے۔
ان موروں کی ہلاکت کا تعین نہیں کیا جاسکا جس کے باعث اُن کی موت کو پُراسرار قرار دیا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران پرندے بھی مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف نے موت کا تعین کرنے موروں کو لیبارٹری منتقل کردیا ہے۔

حیران کن طور پر مرنے والے موروں کے جسم پر کوئی چوٹ کا نشان نہیں تھا اور یہ سب ایک ہی انداز سے زمین پر پڑے ہوئے جبکہ وہاں کچھ موجود زندہ مور ادھ موئے پائے گئے۔
مقامی شہری عاقل حسین نے کہا کہ انہوں نے اتنی زیادہ تعداد میں ایک ساتھ مردہ حالت میں مور پہلی بار دیکھے، جس کے بعد محکمۂ وائلڈ لائف کو صورت حال سے آگاہ کر دیا۔