پنجاب اسمبلی میں گھریلو ملازمین پر تشدد کے خلاف تحریک التوا جمع

گھریلو ملازمائیں بھی پاکستانی ہیں انھیں تحفظ دیا جائے، رکن اسمبلی ڈاکٹر عالیہ آفتاب

گزشتہ ماہ لاہور میں 10 سالہ منزہ کو چوری کے الزام میں اس کے مالکان نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا. فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی رکن ڈاکٹرعالیہ آفتاب نے گھریلو ملازمین پر تشدد کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عالیہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دیگر طبقات کی طرح گھریلو ملازمائیں بھی قاونی تحفظ کی متقاضی ہیں کیونکہ گھریلو ملازمین بھی اسی ملک کے شہری ہیں، انہوں نے اپنی تحریک میں سوال پوچھا ہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں مالک کے تشدد کا شکار ہونے والی 10 سالہ منزہ کےلئے حکومت کی جانب سے کیا کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ کے طور پر 10 سالہ منزہ کو مبینہ طور پر چوری کے الزام میں اس کے مالکان نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
Load Next Story