مصر مسافر بسوں میں تصادم میں 14 ہلاک اور 17 زخمی
حادثہ ممکنہ طور پر دھند کے دوران تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس
مصر میں دو مسافر بسوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 14 مسافر ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے سیاحتی مقام شارم الشیخ جانے والی تیز رفتار منی بس اور ڈبل ڈیکر مسافر بس آپس میں بری طرح ٹکرا گئیں۔
تصادم اتنا خوفناک تھا کہ مسافر بسوں کے پرخچے اُڑ گئے۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے البتہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مصر میں ٹریفک حادثے عام ہیں اور سالانہ 7 ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں۔