مری میں قیامت ٹوٹ پڑی وزیراعلی پنجاب پارٹی تنظیم سازی میں مصروف

تحریک انصاف کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں سانحہ مری سے زیادہ ناراض کارکنوں کو منانے پر بات ہوتی رہی۔

تحریک انصاف کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں سانحہ مری سے زیادہ ناراض کارکنوں کو منانے پر بات ہوتی رہی۔

مری میں قیامت ٹوٹ پڑی مگر وزیراعلی پنجاب پارٹی تنظیم سازی میں مصروف رہے۔

ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعلی میں تحریک انصاف کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی عثمان بزدار تقریبا اڑھائی گھنٹے مصروف رہے۔


اجلاس میں سانحہ مری کی بجائے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی ہوتی رہی۔ گورنر، وزیر اعلی اور وفاقی وزراء سمیت دیگر رہنما پارٹی تنظیم سازی کرتے رہے۔

مشاورت میں گورنر چوہدری محمدسرور، وزیر اعلی سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر شفقت محمود، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری شریک ہوئے۔

اجلاس میں سانحہ مری پر تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی بلکہ سانحہ مری کی بجائے ناراض کارکنوں کو منانے پر بات ہوتی رہی۔ بزدار سرکار پنجاب کی تنظیم سازی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ میں مصروف رہی۔
Load Next Story