کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ایک اور نالے میں گیس دھماکا
سخی حسن چورنگی کے قریب نالے میں گیس کا دھماکا ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہے
QUETTA:
شہر میں محض 23 گھنٹے کے دوران نالے میں گیس بھرنے سے دھماکے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے، سخی حسن چورنگی کے قریب نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوگیا۔
نالے میں گیس کے زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزیدپڑھیں: کراچی میں تیسری بار نالے میں گیس کا دھماکا
اس حوالے سے ایس ایچ او تیموریہ عبدالرشید نے بتایا کہ سخی حسن سرینہ موبائل مارکیٹ کے عقب میں گزرنے والے نالے میں گیس کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں نالے کی چھت اکھڑ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزشیرشاہ میں پراچہ چوک کے قریب نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ایک اور نالے میں گیس دھماکا، 3 افراد زخمی
اسی مقام سے چند گز کے فاصلے پر گزشتہ ماہ نالے میں ہی گیس بھر جانے سے دھماکے کے باعث 18 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
تازہ واقعہ کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نالوں میں گیس کے دھماکے کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔