ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے یو اے ای کا گولڈن ویزا حاصل کرلیا

اس سے قبل علی ظفر، ہمایوں سعید، وسیم اکرم اور شعیب ملک سمیت دیگر پاکستانی گولڈن ویزہ حاصل کرچکے ہیں

گولڈن ویزا ملنے اعزاز کی بات ہے، ثنا جاوید (فوٹو انٹرنیٹ)

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور اُن کے شوہر عمیر جسوال کو گولڈن ویزا جاری کردیا۔

اداکارہ ثنا جاوید نے یو اے ای کی جانب سے ملنے والے گولڈن ویزا ملنے کی تصدیق انسٹاگرام پر خلیج ٹائمز کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کر کے کی۔

انہوں نے گولڈن ویزا ملنے کو اپنے اور شوہر کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عمیر جسوال نے یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کو شاندار احساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'وہ اس خوشی کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہیں'۔







View this post on Instagram



A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)






واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر، ہمایوں سعید، فخر عالم، وسیم اکرم، شعیب ملک کے علاوہ 73 پاکستانی کاروباری شخصیات کو بھی یو اے ای نے گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔

یو اے ای گولڈن ویزا کے فوائد

یو اے ای کی جانب سے جن غیر ملکیوں کو گولڈن ویزا جاری کیا گیا وہ کفیل کے بغیر متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرسکتے جبکہ تعلیم، رہائش بھی اختیار کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: علی ظفر کے بعد ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

گولڈن ویزا حاصل کرنے والے غیرملکیوں کو دبئی کے مقامی شہریوں کے برابر کا درجہ دیا جاتا ہے، جس کے تحت وہ کفیل کے بغیر کسی کے ساتھ کاروباری شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔

قبل متحدہ عرب امارات نے مشہور فٹبال رونالڈو، شاہ رخ خان، سنجے دت اور سنیل شیٹھی سمیت دیگر شخصیات کو گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔
Load Next Story