لاہورٹریفک پولیس کا کرکٹرعمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ
عمر اکمل ایک ہفتے میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس سی ٹی او آفس میں جمع کرائیں، ٹریفک پولیس کے نوٹس کا متن
ٹریفک پولیس نے قانون کی خلاف ورزی اور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھنے پر قومی کرکٹر عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل عمر اکمل اور ٹریفک وارڈن کے درمیان جھگڑے کے کیس کے تفتیشی افسر نے سی ٹی او لاہور سہیل چوہدری کو قومی کرکٹر کا ڈرائیونگ لائنسس منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔ تفتیشی افسر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمر اکمل ٹریفک قوانین کی پاسداری کے بجائے خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ جس پر لاہور ٹریفک پولیس نے عمراکمل کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں اپنا لائسنس سٹی ٹریفک آفیسر کے دفتر میں جمع کرائیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عمر اکمل کو ٹریفک وارڈن نے قوانین کی خلاف ورزی پر روکا تھا جس پر دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی ۔ جس کے بعد انہیں کار سرکار میں مداخلت، تیز رفتاری اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیاتھا۔