بچوں سے محبت میں اندھے نہ ہوں نظر ضرور رکھیں آفریدی کا والدین کے لیے اہم پیغام

ہر بچے کا سال میں 2 بار ڈوپ ٹیسٹ لازمی کرانا چاہیے، آفریدی

بچیوں کی بیرونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے، شاہد آفریدی (فائل فوٹو)

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بچوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی محبت میں اندھے نہ ہوں اور نظر ضرور رکھیں۔

شاہد آفریدی نے یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں والدین اور اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو آپ کے لیے ہے کیونکہ اسکول، کالج یونیورسٹی کے ٹیچرز کا کردار بھی والدین کی طرح ہوتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اسکول اور یونیورسٹی کی سطح پر منشیات استعمال کے بہت سارے کیسز سُننے اور دیکھنے کو ملے، بہت سی فیملیز نے پولیس اسٹیشن جاکر اپنے بچوں کے حوالے سے پریشانی کا اظہار بھی کیا ہے۔


سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یوتھ میں منشیات کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو ہم سب کے لیے بہت بڑی پریشانی ہے، ہم اپنی اولاد سے محبت ضرور کرتے ہیں مگر یہ اس قدر نہیں ہونی چاہیے کہ ہم اولاد کی محبت میں اندھے ہوجائیں اور اُن کی گھر سے باہر کی (بیرونی) سرگرمیوں پر نظر نہ رکھ سکیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہر بچے کا سال میں 2 بار ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے تاکہ دیر نہ ہوا اور والدین کو پچھتاوے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

[ytembed videoid="PHlsHluAyzs"]
Load Next Story