ڈائریکٹر نے وکی کوشل کو فلم میں کاسٹ کرنے سے صاف انکار کردیا

فلم کی تعریف کرنے کا شکریہ، تم کاسٹ نہیں ہوگے، آنند ایل رائے

وکی کوشل نے ہدایت کار سے موقع دینے کی درخواست کی تھی (فائل فوٹو)

بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے وکی کوشل کو کام دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکی کوشل نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'اترنگی رے' دیکھ کر ڈائریکٹر سے آئندہ کام دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور اداکارہ سارہ خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سارہ نے خود کو سرینڈر کر کے بھرپور کردار ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وکی کوشل نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا اور متعلقہ اداکاروں سمیت ڈائریکٹر آنند ایل رائے کو بھی مخاطب کیا۔




وکی نے لکھا کہ 'اتنی پیاری فلم دیکھ کر مزہ آگیا، سارہ خان نے بہت مشکل کردار بہترین انداز سے ادا کیا جبکہ اکشے کمار نے ایک بار پھر خود کو ذہین اداکار ثابت کیا'۔

مزید پڑھیں: کترینہ سے شادی کے بعد وکی کوشل بڑی مصیبت میں پھنس گئے

اداکار نے فلم ڈائریکٹر سے آئندہ موقع دینے کی درخواست کی جس پر آنند نے کہا کہ 'بھائی فلم کی تعریف کرنے کا شکریہ، تم کاسٹ نہیں ہوگے'۔

وکی کوشل کی اس پوسٹ پر سارہ خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے آنند سے سفارش کی کہ وہ آئندہ فلم میں دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کریں۔

 
Load Next Story