حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ 5 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی برآمد

50 تولے سونا برآمد کر کے اسسٹنٹ مینجر ظفراللہ بٹ اور کیشر محمد بشارت کو حراست میں لے لیا

ایف ائی اے کمرشل بینک سرکل کی ٹیم نے بلیو ایریا میں چھاپے مارے—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیٹف سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے 5 کروڑ روپے کی غیر ملکی و ملکی کرنسی سمیت 50 تولے سونا برآمد کرلیا۔

حکام کے مطابق ایف ائی اے کمرشل بینک سرکل کی ٹیم نے بلیو ایریا میں عمر انٹرنیشنل منی چینجر فرنچائز اور ایچ اینڈایچ کرنسی ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کے خلاف کارروائی کی اور کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

مزیدپڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی آڑ میں شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ


انہوں نے بتایا کہ 50 تولے سونا برآمد کر کے اسسٹنٹ مینجر ظفراللہ بٹ اور کیشر محمد بشارت کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق منیجر مالک عمر شاہد عزیزخان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ایف ائی اے حکام کا کہناتھا کہ کمپنی میں بغیر کسی قانونی رسید کے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کا کام کیا جا رہا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

ڈائریکڑ ایف ائی اے اسلام آباد زون نے کہا کہ چھاپہ مار ٹیم نے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے اور کئی گھنٹوں پر مشتمل سرچکنگ کے عمل کی ویڈیو رریکارڈنگ بھی کی۔
Load Next Story