پاكستان كركٹ بورڈ نے 5 سال بعد ڈائریكٹر میڈیا كا تقرر كردیا
نجم سیٹھی بورڈ کے میڈیا کے شعبے کو مزید متحرک بنانا چاہتے ہیں اسلئے امجد بھٹی کی خدمات ڈیپیوٹیشن پر لی گئی ہیں
پاكستان كركٹ بورڈ (پی سی بی) نے 5 سال بعد بالآخر ڈائریكٹر میڈیا كا تقرر كردیا ہے اور پنجاب حكومت كے انفارمیشن آفیسر امجد بھٹی پاكستان كركٹ بورڈ كے میڈیا ڈائریكٹر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے نئے چیرمین نجم سیٹھی بورڈ کے میڈیا کے شعبے کو مزید متحرک بنانا چاہتے ہیں اور اسی لئے حکومت پنجاب کے منجھے ہوئے انفارمیشن آفیسر امجد بھٹی کی خدمات ڈیپیوٹیشن پر حاصل کی گئی ہیں۔ اس سے قبل جنرل منیجر ندیم سرور شعبہ میڈیا كے انچارج تھے تاہم منگل کو لاہور میں ہونے والی بورڈ میٹنگ كے بعد امجد بھٹی كو پاكستان كركٹ بورڈ كا ڈائریكٹر میڈیا بنانے كی منظوری دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2009 میں احسن حمید ملک پی سی بی کے آخری میڈیا ڈائریکٹر تھے۔