جوز بٹلر ہاتھ کے انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹنے پر ایشز سیریز سے باہر
بٹلر کی جگہ جونی برسیٹو یا بلنگ کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، انگلش کرکٹ بورڈ
ایشز ٹیسٹ میں حصہ لینے والے انگلینڈ کی ٹیم کے وکٹ کیپر جوز بٹلر انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹنے کے بعد سیریز سے باہر ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر کو انگوٹھے کی انجری کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ اُن کی جگہ جونی برسیٹو یا بلنگ کو اسکواڈ میں مشروط طور پر شامل کیا جائے گا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بٹلر انجری کے باعث پانچویں ٹیسٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ علاج کے لیے پیر کو گھر روانہ ہورہے ہیں۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے بٹلر کی انجری کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مستقبل میں کھیلنے کے لیے بہت زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایشز: مسلسل شکستوں کے بعد انگلینڈ چوتھا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب
کرکٹ بورڈ کے مطابق جونی بیرسٹو پانچویں ٹیسٹ کا اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے جمعے کو ہوبارٹ سے اڑان بھریں گے، اگر اُن کی انجری بہتر ہوئی تو انہیں کھلایا جائے گا ورنہ بلنگز کو متبادل کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پانچ میچز کی سیریز انگلینڈ کو پہلے ہی 0-3 سے شکست کا سامنا ہے، آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھے ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہوا۔