حج پالیسی تشكیل دے كر كرپشن كے تمام راستے بند كردیئے وفاقی وزیر مذہبی امور

پہلے قربانی كی رقم كاٹ دی جاتی تھی مگر اب قربانی حجاج خود اپنی نگرانی میں اپنے ہاتھوں سے كریں گے، سردار محمد یوسف

50 فیصد حجاج كرام كا كوٹا آپریٹرز كے حوالے كرنے کا اقدام غلط تھا، وفاقی وزیر مذہبی امور فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے كہا ہے كہ 4 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل حج پالیسی تشكیل دے كر حج كے دوران كرپشن كے تمام راستے بند كردیئے ہیں۔


مانسہرہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ پہلے قربانی كی رقم كاٹ دی جاتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہوگا بلكہ حجاج خود جانور خرید کر اپنی نگرانی میں قربانی كریں گے جبکہ جدہ ایئرپورٹ پر عازمین كو پیش آنے والے مسائل بھی حل كردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 فیصد حجاج كرام كا كوٹا آپریٹرز كے حوالے كرنے کا اقدام غلط تھا۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ٹور آپریٹرز جعلی شناختی كارڈوں كے ذریعے افغان مہاجرین كو حج پر لے جاتے ہیں جس سے حجاز مقدس جانے والے پاكستانیوں کی نہ صرف حق تلفی ہوتی ہے بلكہ ملک کا نام بھی بدنام ہورہا ہے تاہم رواں سال سے اس عمل كو بھی سختی سے روكا جائے گا۔
Load Next Story