سنچورین ٹیسٹ آسٹریلیا کے 397 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کے 6 وکٹوں پر 140 رنز
سنچورین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 397 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لئے جبکہ پروٹیز کو برتری ختم کرنے کے لئے مزید 257 رنز درکار ہیں۔
3 ٹیسٹ میچز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 397 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین نے 4 جب کہ ریان میکلرن اور روبن پیٹرسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
کھانے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو 11 کے مجموری اسکور پر کپتان گریم اسمتھ 10 رنز بنا کر مچل جانسن کا شکار بن گئے،اسی طرح الویرو پیٹرسن، 2، ہاشم آملہ 17، فیف ڈیوپلیسی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اے بی ڈی ویلئیرز آسٹریلین بالنگ کے سامنے ڈٹے رہے اور دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ڈی ویلئیرز 52 اور روبن پیٹرسن 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔