کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کی زیادتی کیس میں ضمانت مسترد عدالت سے فرار
پولیس بھی اسے گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔
کرکٹر یاسر شاہ کا دوست زیادتی کیس میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہوگیا۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی جانب سے مبینہ طور پر لڑکی کو ہراساں و زیادتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم فرحان الدین کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔
ملزم فرحان الدین کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس بھی اسے گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے دلائل سننے کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی۔ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ پر دوست فرحان الدین کی معاونت کا الزام ہے۔