400 فٹ سے گرائی گئی گیند کو پکڑنے کا عالمی اعزاز

بچپن ہی سے گنیز ریکارڈ توڑنے کا خواب دیکھا کرتا تھا اور آج یہ خواب پورا ہوا، ٹموتھی شینن

ٹموتھی شینن گیند کو پکڑتے ہوئے

کراچی:
سری لنکن نژاد آسٹریلوی شہری نے اب تک کی بلند ترین اونچائی سے گرتی گیند کو پکڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

گیند کو تقریباً 400 فٹ کی بلندی سے ڈرون کے ذریعے نیچے پھینکا گیا تھا۔ ٹموتھی شینن نے بتایا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ پہلے پہل 2019 میں قائم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انجام یہ ہوا کہ ایک انگلی ٹوٹ گئی اور کوئی ریکارڈ بھی نہ بن سکا۔


دو سال بعد جاکر اب شینن یہ نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور وہ بھی اپنی کوئی انگلی توڑے بغیر۔ 2019 میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کرسٹن بومگارٹنر نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا جس میں گیند کو پھینکے جانے کی اونچائی 374 فٹ تھی جبکہ شینن کی اونچائی 393 فٹ ہے۔

شینن نے گنیز ریکارڈ کو بتایا کہ وہ بچپن ہی سے گنیز ریکارڈ توڑنے کے خواب دیکھا کرتے تھے اور آج ان کا یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔
Load Next Story