پی ایس ایل 7 انتظامی امور کی منصوبہ بندی شروع
لاہور میں فین زون سمیت تماشائیوں کوہرممکن سہولیات فراہم کرنے پراتفاق
لاہور میں پی ایس ایل میچز کیلیے انتظامی امور کی پلاننگ شروع ہوگئی جب کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، ضلعی اور سیکیورٹی اداروں کے افسران شریک ہوئے۔
پی ایس ایل 7 کے لاہور میں شیڈول میچزکے انتظامات پراہم اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں ہوا،چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیربھی موجود تھے، ڈی سی، ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او لاہورسمیت صوبائی حکومت کے سیکیورٹی افسران نے بھی شرکت کی، لیگ میچز کی سیکیورٹی اوراسٹیڈیم کے باہر فینز زون کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے اسٹیڈیم آمد کے لیے تماشائیوں کوہرممکن سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا،میچز کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف میں مجوزہ ٹریفک پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل رمیزراجہ نے کراچی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں بھی انتظامی امور کے حوالے سے صوبائی حکام سے بات چیت کی تھی۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ان کی ملاقات ہوئی تھی۔چیئرمین پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں شائقین کی عدم دلچسپی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی چیک سمیت مشکلات سے گزر کر آنے والے تماشائیوں کو ایک پر کشش ماحول دینا ہوگا، سابق کپتان فین زون بنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،لاہور میں مقامی حکام سے ہونے والی بات چیت میں بھی اس معاملے پر خصوصی غور کیا گیا۔
پی ایس ایل 7کا آغاز 27جنوری کو کراچی میں ہوگا، پہلا مرحلہ وہاں مکمل ہونے کے بعد لاہور میں فائنل سمیت باقی میچز کھیلے جائیں گے،فی الحال 100فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی، کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔