ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ سدرہ اقبال انجرڈ ہوکر کیمپ سے باہر

اسپنر کی انگلی میں فریکچر، 3 سے 4 ہفتے بولنگ نہیں کرپائیں گی

اسپنر کی انگلی میں فریکچر، 3 سے 4 ہفتے بولنگ نہیں کرپائیں گی۔ فوٹو: گیٹی

تجربہ کار اسپنر سدرہ اقبال انگلی میں فریکچر ہوجانے کے سبب کیمپ سے باہر ہوگئیں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مشکلات بڑھنے لگیں، میگاایونٹ کی قومی ویمن ٹیم انتخاب کے لیے تربیتی کیمپ کا پیر سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، تاہم ویمن ٹیم کو ایک اوردھچکہ لگ گیا،تجربہ کار اسپنر سدرہ اقبال انگلی میں فریکچر ہوجانے کے سبب کیمپ سے باہر ہوگئیں،سدرہ اقبال کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچرہوا، جس کے باعث وہ تین سے چار ہفتے بولنگ نہیں کر پائیں گی۔

واضح رہے کہ19 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری رہنے والے کیمپ سے پہلے ہی 2 اہم کھلاڑی دستبردار ہوچکی ہیں،فاسٹ بولر ماہم طارق نے ذاتی مصروفیات کے سبب عدم دستیابی ظاہر کی جبکہ آل راؤنڈر کائنات امتیاز ہاتھ میں سرجری کی بنا پر کیمپ جوائن کرنے سے قاصر ہیں، اس طرح کیمپ میں طلب کردہ 36 میں سے 33 کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلیے موجود ہیں۔


دوسری جانب کیمپ میں 7 میچز پر مشتمل سہ فریقی سیریز کا آغاز ہوگیا،آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کا4مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں انعقادطے ہے، ویمنز ورلڈکپ کیلیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان 25 جنوری کو ہوگا،فارغ ہونے والی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کی جگہ زمہ داری سنبھالنے والی اسماویہ اقبال اپنے معاونین سلیم جعفر اور توفیق عمرکے ہمراہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیں گی۔

کورونا میں مبتلا ہوجانے والے آسٹریلوی ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کے انگلینڈ میں قرنطینہ ہوجانے کے سبب ارشد خان کیمپ کمانڈنگ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔

 
Load Next Story