پی ایس ایل آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع
پی سی بی نے فینز کے لیے فری ٹکٹس کی بھی آفرکی ہے
لاہور:
27 جنوری سے شروع ہونے والی پاکستان سپرلیگ کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہورہی ہے۔
پی سی بی نے فینز کے لیے فری ٹکٹس کی بھی آفرکی ہے، ذرائع کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چھ ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں، چار ٹکٹ خریدنےپر ایک ایک فری ٹکٹ ملے گا۔
راؤنڈ میچز کی قیمت ڈھائی سو سے تین ہزار تک رکھی گئی ہے، جبکہ فائنل راؤنڈ میں اس کی قیمت پانچ سو سے چار ہزار روپے تک ہوگی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فی الحال سو فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی، تاہم کوویڈ کی صورتحال کو سامنے رکھتےہوئے اس تعداد کو نصف بھی کیا جاسکتاہے۔