نیو کراچی میں غیر قانونی تعمیرات پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے طلب
ایس بی سی اے خود کتنی این جی اوز چلا رہا ہے، عدالت کے ریمارکس
سندھ ہائیکورٹ نے نیوکراچی میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پرڈائرکٹرایس بی سی اے کوطلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے نیو کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف این جی او کی درخواست پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے نیو کراچی کو ذاتی حیثیت میں اور این جی او کے نمائندے کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے ایس بی سی اے اور این جی اوز کے کردار پر سوالات اٹھا دیے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ایس بی سی اے خود کتنی این جی اوز چلا رہا ہے؟ ریٹ بڑھانے کے لیے این جی اوز کو استعمال کیا جاتا ہے۔ کبھی تحقیقات ہوئیں یہ این جی آوز کیا کررہی ہیں؟ یہ این جی اوز عمارتیں گرانے کے کام آتی ہیں۔ معاملات طے ہونے پر کہا جاتا ہے عدالت سے اسٹے لے لو۔
سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران سول رائٹس پروٹیکشن کی جانب سے آج کوئی پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے نیو کراچی اور این جی اوز نمائندے کو بھی پیش ہونے کا حکم دیدیا۔