چیف سیکریٹری بلوچستان بہانے بنا کر کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوتے الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی چیف سیکرٹری بلوچستان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی چیف سیکرٹری بلوچستان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت . فوٹو:فائل

QUETTA:
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری بلوچستان بہانے بنا کر کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوتے۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندی کمیٹیوں کے ممبران کے تبادلوں کے معاملے پر چیف الیکسن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔


چیف سیکریٹری بلوچستان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پر الیکسن کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان بہانے بنا کر کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے گریز کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
Load Next Story