اسلام آباد میں  بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کو3ہزار9سوای وی ایم دی جائیں گی

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں مئیرکے انتخاب کے لئے الیکڑونک ووٹنگ مشین کی درخواست کی تھی

الیکشن کمیشن کو ای وی ایم مرحلہ وارفراہم کی جائیں گی،وزارت سائنس:فوٹو:فائل

HYDERABAD:
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے وزارت سائنس الیکشن کمیشن کو3 ہزار9 سوالیکٹرونک ووٹنگ مشینز (ای وی ایم) فراہم کرے گی۔

وزارت سائنس کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میئر کے انتخاب کیلئے 3900 ای وی ایم مانگی تھیں۔ میئر کے انتخاب میں 800 پولنگ بوتھ پر 3100 مشینیں استعمال ہوں گی جبکہ الیکشن کمیشن 800 مشینیں بطوربیک اپ رکھے گا۔


حکام کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس کی ٹیکنیکل ٹیم الیکشن کمیشن کے اسٹاف کوٹریننگ اورتکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

وزارت سائنس کے مطابق ای وی ایم جنوری سے اپریل کے الیکشن کمیشن کوفراہم کی جائیں گی۔ مشینوں کی فراہمی کے شیڈول سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story