مری میں سیاحوں سے ناجائز منافع لینے پر 15 ہوٹلز سیل
ہوٹلوں کی اوور چارجنگ کی شکایات پر اب تک 15 ہوٹلز سیل کیے جا چکے ہیں
ISLAMABAD:
سانحہ مری کے بعد سیاحوں سے ناجائز منافع کمانے والے ہوٹلوں کیخلاف پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
حکام کے مطابق چند دنوں قبل پیش آئے سانحہ مری کے بعد ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔
مری کے ہوٹلوں میں سیاحوں سے اوور چارجنگ کی شکایات پر اب تک 15 ہوٹلز سیل کیے جاچکے ہیں۔
ہوٹلوں کی جانب سے اوور چارجنگ کی شکایات سوشل میڈیا اور مری کنٹرول روم میں وصول ہوئیں تھیں جن کے خلاف انتطامیہ نے سخت ایکشن لیا اور ابوظہبی روڈ، گلڈنہ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ اور بنک روڈ پر واقع پندرہ مختلف ہوٹلز کو سیل کردیا گیا۔