کراچی اسٹاک مارکیٹ بم دھماکے سے تیزی مندی میں تبدیل 136 پوائنٹس گرگئے
دہشت گردی کے واقعے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہونے سے انڈیکس نیچے آکر 26 ہزار 541 پوائنٹس پر بند
کراچی میں گزشتہ روز پولیس بس پر بم حملے نے کراچی اسٹاک مارکیٹ کو بھی ہلادیا، پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردی کی کارروائی کے اثرات کاروباری سرگرمیوں پر بری طرح مرتب ہوئے۔
حالات کی بہتری کی امید کم ہونے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہوگیا جس نے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے رجحان کو مندی میں بدل دیا اور کے ایس ای 100انڈیکس شدید اتارچڑھائو کے بعد 136.01 پوائنٹس نیچے آگیا، ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 26541.26 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں مندی کے باعث مارکیٹ سرمایہ 23ارب روپے سے زائد کی کمی کے بعد 64کھرب 56ارب 4کروڑ 72لاکھ 82 ہزار 723 روپے رہ گیا، جمعرات کو سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کے لیے حصص کی فروخت کو ترجیح دی۔
گزشتہ روز کاروباری حجم میں بھی کمی آئی اور 27کروڑ 61 لاکھ 39ہزار660 حصص کے سودے ہوئے، 392کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 157کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق بدھ کو زبردست ریکوری کے بعد گزشتہ روز کراچی میں پولیس بس پر ہونے والے بم حملے نے مارکیٹ میں تیزی کے اثرات کو زائل کر دیا اور مارکیٹ میں مندی غالب آگئی، ٹریڈنگ کے دوران آئل اینڈ گیس انڈیکس میں250جبکہ بینکنگ انڈیکس میں105پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،کے ایس ای 30 انڈیکس 119 پوائنٹس کمی سے 19195اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 72پوائنٹس کمی سے 19796 پوائنٹس پر بند ہوئے۔