جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار
سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر بھی ارسال کردی
PESHAWAR:
وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کے لئے سمری تیار کرلی ہے۔ اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر بھی ارسال کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیں گے، اور ان کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے، جسٹس عمر عطا بندیال بطور چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف 2 فروری کو اٹھائیں گے۔