’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید کو کاسٹ کیا گیا تو سیریز نہیں دیکھوں گی سکینہ سموں
اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات سمیت متعدد فنکار ہمایوں سعید کو مبارکباد دے رہے ہیں
ISLAMABAD:
پاکستان کی سنیئر اداکارہ سکینہ سموں نیٹ فلکس کی سیریز ''دی کراؤن'' میں ہمایوں سعید کو کاسٹ کیے جانے کی خبر پر بھڑک اٹھیں اور کہا کہ اگر ہمایوں سعید کو کاسٹ کیا گیا تو وہ یہ سیریز نہیں دیکھیں گی۔
پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز ''دی کراؤن'' میں کاسٹ کیے جانے کی خبریں گزشتہ کئی روز سے میڈیا میں زیرگردش ہیں۔ جہاں دیگر فنکار اس خبر پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہیں سکینہ سموں اس خبر سے بالکل بھی خوش دکھائی نہیں دے رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کی ہمایوں سعید کو 'دی کراؤن' میں کاسٹ ہونے پر انوکھے انداز میں مبارکباد
سکینہ سموں نے ''دی کراؤن'' میں پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات کے کردار میں ہمایوں سعید کو لیے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہا ''کیا واقعی ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات کی طرح نظر آتے ہیں؟ فواد خان اس کردار کے لیے بہترین تھے۔ سکینہ سموں نے ''دی کراؤن نیٹ فلکس'' کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں بھی کھری کھری سنادی اور کہا آپ نے کیسے فواد خان کومنتخب نہیں کیا؟ کیوں؟
سکینہ سموں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا میں نے ڈاکٹر حسنات کی حالیہ تصاویر دیکھی ہیں۔ ہمایوں اب ان کی طرح نظر آتے ہیں لیکن وہ 90 کے زمانے کے ڈاکٹر حسنات کو دکھارہے ہیں۔ میرا اب بھی خیال ہے فواد خان اس کردار کے لیے بہترین ہیں۔ اداکارہ سکینہ سموں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وہ ''دی کراؤن نیٹ فلکس'' نہیں دیکھیں گی۔
بعد ازاں انہوں نے یہ تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردئیے۔ لیکن ان کے ٹوئٹس کےا سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
ہمایوں سعید کے دوست اور ساتھی اداکار احمد علی بٹ نے سکینہ سموں کے ٹوئٹس کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کیوں کسی کے لیے خوش نہیں سکتے؟ کیوں ہم کسی کی کامیابی کی تعریف نہیں کرسکتے یا کسی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار نہیں کرسکتے؟ اتنی نفرت کیوں؟ خدا ہمارے دلوں کو نرم بنائے اور جب ایک دوسرے کی حمایت اور محبت کی بات آتی ہے تو ہمارے زہنوں کو کھول دے آمین۔