امریکا کا داخلی دہشت گردی کے خلاف یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

کیپٹل ہِل پر حملے کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے محکمہ انصاف میں داخلی دہشتگردی کیخلاف یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

[فائل-فوٹو]

CANBERRA:
سیفد فام متعصب گروہ اور حکومت مخالف کارکنان کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد امریکا نے داخلی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے نیا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 2020 میں ٹرمپ کے حمایتیوں کی جانب سے کیے گئے کیپٹل ہِل پر حملے کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے محکمہ انصاف میں داخلی دہشت گردی کے خلاف یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


نیشنل سیکورٹی ڈویژن کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میتھیو اولسن نے سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی میں کہا کہ تشدد پسند کارکنان کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ وہ افراد ہیں جن کے معاشرتی اور سیاسی مقاصد ہیں اور اسی کےلیے یہ پرتشدد مجرمانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔

اولسن نے بتایا کہ ملک میں انتہاپسندوں کا متحرک ان کے منتشر نظریات اور ذاتی شکایات ہوتی ہیں۔ ہمیں دھمکیوں کا سامنا ایسے گروہ کی جانب سے ہے جو نسل پرستی پر یقین اور حکومت کی مخالفت میں انتہائی سخت ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں میں بالخصوص سفید فام متعصب سرِفہرست ہیں۔
Load Next Story