بلدیاتی انتخابات میں پشاور میئر کا ٹکٹ خالص میرٹ کی بنیاد پر دیا گیا گورنرخیبرپختونخوا
بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ تقسیم کے عمل کا حصہ نہیں رہا، گورنر شاہ فرمان
ISLAMABAD:
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پشاور کے میئر کا ٹکٹ خالص میرٹ کی بنیاد پر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا میڈیکل یونیورسٹی کی کانووکیشن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ تقسیم کے عمل کا حصہ نہیں رہا، انتخابات میں پشاور میئر کا ٹکٹ خالص میرٹ کی بنیاد پر دیا گیا۔
گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے اور اس کی وجہ کورونا ہے، دیگر ممالک کی نسبت ہمارے ملک میں مہنگائی کافی کم ہے، اگر مہنگائی صرف پاکستان میں ہوتی تو اپوزیشن کا مارچ جائز ہوتا۔
شاہ فرمان نے مزید کہا کہ صوبے کی جامعات کا مالی خسارہ کم ختم کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں، مالی خسارے کی وجوہات جاننے پر کام ہورہا ہے، جامعات میں انتظامی پوسٹوں پر تدریسی عملے کی تعیناتی کے خلاف ہوں۔